عمران خان کا کوئی متبادل نہیں، اپوزیشن 2028 تک انتظار کرے: عثمان بزدار

16

 

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا ہے ۔ ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنماؤں کو بے چین کیا ہواہے ۔انشاء اللہ یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی۔ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں اپوزیشن 2028 تک انتظار کرے۔

 

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔کرپشن کے ذریعے سیاست کو آلودہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

مزید پڑھیں: سزا یافتہ مجرموں کی برطانیہ سے واپسی، معاہدے سے متعلق اہم فیصلہ

انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے لوث قیادت کا کوئی نعم البدل نہیں ۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا،سچا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔ساڑھے تین برس کے دوران وہ کام کئے جو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

تبصرے بند ہیں.