بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملے

90

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر چار راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق  بغداد کے انتہائی حساس علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے پر جمعرات کو چار راکٹ فائر کیے گئے  جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں، علاقے میں سفارتی مشن اور عراق کی حکومت اور پارلیمان کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق  تین میزائل امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے  جبکہ چوتھا راکٹ  قریبی اقامتی کمپلیکس میں واقع اسکول پر لگا۔

 

خیال رہے کہ نئے سال کے آغاز سے عراق میں امریکی فوجیوں اور ان کی تنصیبات کو متعدد راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایاگیا ہے۔یہ حملےایرانی جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی ملیشیا کمانڈر ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر کیے گئے ۔عراق میں موجود مختلف عسکری دھڑے  متعدد بار قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار بھی کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈرمیرین جنرل فرینک میکنزی نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اور عراقی اہلکاروں پر بڑھتے ہوئے حملے دراصل امریکی افواج کو ملک سے نکال باہرکرنےکے لیے کیے جارہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.