اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے قرض کیلئے 12 جنوری کو ہونے والا ریویو ملتوی کرنے کی پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے جبکہ پاکستان نے ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست نہیں کی۔ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمینٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔
ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ ضمنی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اجلاس طلب کرے گا جبکہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمینٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا، آئی ایم ایف کا ریویو اب 28 یا31 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.