سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود تین سال بعد رہا

23

ریاض: سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود اور ان کی بیٹی کو کسی الزام کے بغیر حراست میں رکھنے کے تین سال بعد بالآخر رہا کردیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  شہزادی بسمہ بنت سعود کے خاندان نے 2020 میں ایک بیان کے ذریعے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر گرفتاری کی وجہ ان کا انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

 

 شہزادی بسمہ بنت سعود نے سعودی شاہی خاندان میں انسانی ہم دردی کے امور اور آئینی اصلاحات کی ایک نمایاں وکیل کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی ہے ۔57 سالہ شہزادی بسمہ 1953 سے 1964 تک سعودی عرب کے حکمران شاہ سعود کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.