سانحہ مری، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8,8 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

17

لاہور: حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکو 8، 8 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کیلئے پونے 2 کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے ورثاءکو 8، 8 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی 
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے روڈ سٹرکچر کو بہتر بنانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سانحہ مری کی تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ نے مری کی بڑی سڑکوں کیساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.