چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار خان سنجرانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

108

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی قومی شاہرہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لسبیلہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق سالار خان سنجرانی کی گاڑی اوتھل کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے باعث سالار خان سنجری شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے سالار خان سنجرانی کو طبی امداد کیلئے کراچی پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.