خیبرپختونخواہ سے لوگوں کو مری آنے سے روک دیا جاتا تو سانحہ نہ ہوتا: وزیر داخلہ

51

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلڈنہ،باڑیاں، نتھیا گلی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں کلیئر ہو جائیں گے اور صبح تک حالات قابو میں آ جائیں گے، خیبرپختونخواہ سے اگر گزشتہ روز لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مری میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور گلڈنہ، باڑیاں، گلیات اور نتھیاگلی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں کلیئر ہوجائے گی جبکہ صبح تک حالات قابو میں آ جائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے اگر گزشتہ روز لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا تاہم صبح تک حالات قابو میں آجائیں گے، شدید برف باری ہوئی لیکن محکمہ موسمیات کی جانب کسی کی نظر نہ گئی کہ اتنا بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ گلڈنہ، گلیات اور باڑیاں میں برفباری سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی، کوشش کریں گے آئندہ بہتر انتظامات کریں تاکہ ایسے حالات پھر کبھی پیش نہ آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں آئے سیاح پولیس والوں سے الجھے بھی تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.