بابراعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیوں میں شامل

51

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اس ایوارڈ کیلئے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے جن میں بابراعظم بھی شامل ہیں۔ دیگر تین کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جانے من ملان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ شامل ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ائیر کی فہرست میں طلسمی آل راؤنڈر، 2 شاندار اوپنرز اور ایک روزہ کرکٹ میں ٹاپ رینکنگ والا بلے باز شامل ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئر آف دی ائیر کیلئے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا جن میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، انگلینڈ کے جوز بٹلر ، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.