اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے اور حکومت غریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو بااختیار بنانے کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں اور غریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ حکومت عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل خرچ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آج منی بجٹ 2021ءقومی اسمبلی میں پیش کیا جس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے منی بجٹ پیش کئے جانے کے دوران اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کر کے شدید نعرے بازی کی اور منی بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
منی بجٹ میں تقریباً 150 اشیاءپر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جن سے 350 ارب روپے سے زیادہ اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ منی بجٹ میں موبائل فون کالز پر انکم ٹیکس 10سے بڑھاکر 15فیصد کرنے کیساتھ ساتھ 850 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17فیصد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.