کوئٹہ میں سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی 

61

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جو اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔
مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

تبصرے بند ہیں.