ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، زرداری

36

نوابشاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے۔

 

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی اور ہم نے پہلے نہیں کہا تھا کہ ہم 18 ویں ترمیم لائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو آگے لانے کا بھی پہلے نہیں بتایا تھا۔

 

آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتاتے تو یہ مجھے آنے ہی نہ دیتے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے۔ ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.