آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم اور محمد رضوان کی ترقی

103

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹی 20 کرکٹ میں کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باؤلرز میں شاداب خان نوویں نمبر پر ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان 805 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم کے بھی 805 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کیساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ایڈن مارکرم چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، جوز بٹلر آٹھویں، ریسی وینڈرڈوسن نوویں اور مارٹن گپٹل 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں وانیندو ہسارانگا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تبریز شمسی دوسرے، ایڈم زامپا تیسرے، عادل رشید چوتھے، راشد خان پانچویں، جوش ہیزل ووڈ چھٹے، مجیب الرحمان ساتویں، اینرچ نورجے آٹھویں، شاداب خان نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، لائم لیونگ سٹون تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، وانیندو ہسارانگا پانچویں، ذیشان مقصود چھٹے، جے جے سمٹ ساتویں، ایڈن مارکرم آٹھویں، معین علی نوویں اور مچل مارش 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ اس فہرست میں جو روٹ دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، دیموتھ کرونارتنے آٹھویں، بابراعظم نوویں اور ٹریویس ہیڈ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، روی چندرن ایشوین دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، نیل ویگنر ساتویں، جیمز اینڈرسن آٹھویں، مچل سٹارک نوویں اور کائل جیمی سن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، بین سٹوکس پانچویں، مچل سٹارک چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور جو روٹ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.