لکی مروت، دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

53

بنوں: لکی مروت تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے دوران تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیا اور جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے مولانا انور بادشاہ 1 ہزار 21 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس دوران نتائج ہی تبدیل ہو گئے اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار 21 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ 
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف)نے حیران کن کارکردگی دکھائی اور صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ کے متعدد اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کوہاٹ اور بنوں میں مئیرشپ کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پشاور میں مئیر کی نشست پر پارٹی امیدوار زیبر علی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اس کے علاوہ پشاور کی دیگر چھ تحصیلوں میں سے 4 تحصلیوں کی چیئرمین شپ بھی جے یو آئی (ف)کے امیدوار لے اڑے جبکہ ایک نشست اے این پی اور ایک پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حصہ میں آئی۔

تبصرے بند ہیں.