ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

69

لاہور: ملک بھر میں سردی کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کیساتھ ساتھ سموگ بھی چھائی رہے گی جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی اورنوشہرہ میں دھند چھائی رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد میں دھند چھائی رہے گی۔ 
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مو سم شدید سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں بھی موسم شدید سرد رہے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.