لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے نو منتخب کپتان اور قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق رائے پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم میرے پسندیدہ کپتان ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ون بلے باز بھی ہیں۔ نہوں نے بطور کپتان قومی ٹیم کیلئے بہت شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ہم ان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی سے جب یہ پوچھا گیا کہ اپنے کیرئیر کے دوران انہیں سب سے بہترین کپتان کون لگا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے محمد رضوان کی شخصیت پسند ہے۔ میں نے خیبرپختونخواہ کی جانب سے محمد رضوان کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ شروع کی تھی اور میں انہیں سب سے بہترین قرار دوں گا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بابراعظم نے قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مگر میں انہیں دوسرے نمبر پر رکھوں گا، اور میرے نزدیک محمد رضوان بہتر کپتان ہیں۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.