ممبئی: بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھے ون ڈے کپتانی سے معزول ہونے کی خبر سنائی گئی اور پروٹیز کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے بھی دستیاب ہوں۔
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان سے صرف ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھے ون ڈے کپتانی سے معزول ہونے کی خبر سنائی گئی جبکہ میں نے بورڈ سے چھٹی کیلئے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھی دستیاب ہوں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ ویرات کوہلی نے اہل خانہ کیساتھ وقت گزارنے اور بیٹی کی سالگرہ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم اب ویرات کوہلی نے خود ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
کوہلی نے کہا کہ جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بتایا کہ ایونٹ کے بعد کپتانی چھوڑ دوں گا تو بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کسی نے بھی مجھے ایسا کرنے سے نہیں روکا۔
تبصرے بند ہیں.