عائشہ اکرم موٹرسائیکل سے گرگئی ، ناک کی ہڈی میں فریکچر ، ہسپتال منتقل

480

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم موٹرسائیکل سے گرکرزخمی ہوگئیں ۔ وہ بھائی کے ساتھ بائیک پر سفر کررہی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق  چودہ اگست کے موقع پر مینارپاکستان میں ہجوم کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کا شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گِر پڑیں۔

پولیس کے مطابق  حادثے کے دوران موٹرسائیکل سے گرنے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آ گیا اور انہیں جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  عائشہ اکرم  اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار جا رہی تھیں کہ یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ۔ عائشہ اکرم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  ۔

خیال رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہجوم نے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.