شاہین آفریدی اور حسن علی نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا

54

ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کے ساتھ اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ 
شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں انفرادی طور پر 40 سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی جوڑی بن گئی۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور وقار یونس نے 1990 اور پھر 1994 ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ 
بعد ازاں 2002ءمیں وقار یونس اور شعیب اختر نے یہ کارنامہ سرانجام دے کر ریکارڈ بک میں نام درج کروایا تھا اور اب شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کلین سوئپ کر دی ہے۔ 
پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچز میں سے یہ 12 ویں فتح ہے اور اس کیساتھ ہی گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.