وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

86

بنی گالہ: وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے قریب کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا ، گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز سے ملاقات بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزرتے ہوئے بنی گالہ کے قریب کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وہاں موجود کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات کی ۔کرکٹر ز نے وزیراعظم عمران خان کو گراؤنڈ میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور تصاویر بھی اتروائیں ۔

اس موقع پر وزیراعظم  عمران خان نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لئے بہتر انتظامات کے بارے میں رائے بھی لی ۔ وزیراعظم اوربنی گالہ کی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.