دبئی : متحدہ عرب امارات نے سرکاری دفاتر میں اوقات کاراورہفتہ وار تعطیل تبدیل کردی ۔ نئے اوقات کار اور چھٹی کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل کردیا گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
#UAE announces today that it will transition to a four and a half day working week, with Friday afternoon, Saturday and Sunday forming the new weekend.
All Federal government departments will move to the new weekend from January 1, 2022.#WamNews pic.twitter.com/p4IqjbIiXF
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) December 7, 2021
اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.