لندن : گورنر پنجاب چودھری سرور کو غلط گاڑی کھڑی کرنے پر جرمانہ اداکرنا پڑگیا ۔ وہ سنٹرل لندن میں ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب میں شریک تھے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور کو لندن میں غلط جگہ پر گاڑی کھڑے پر جرمانہ اداکرنا پڑگیا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کی گئی،وہ سنٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کیلئے شرکت کیلئے موجود تھے ۔
یاد رہے کہ لندن میں چالان ٹکٹ ان کو جاری کیا جاتا ہے جن کی گاڑی ڈبل یلو لائن پر پارک کی جاتی ہے ۔ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔
گورنر پنجاب کو تقریب میں شرکت کے بعد واپس آنے پر جرمانے کی ٹکٹ کا علم ہوا، برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی جبکہ جرمانے کی رقم 140 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے ،14دن کے اندر ادائیگی پر 70پاؤنڈ ادا کرنے ہوں۔
تبصرے بند ہیں.