لاہور: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف بھی بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کلپ سے سمجھ آتی ہے کہ کیسے مریم اورنوازشریف کو سیاسی عمل سے الگ رکھا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو کلپ اس وقت بہت وائرل ہے اور اس پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز
نے ردعمل ظاہر کیا تھا ۔اب اسی آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس آڈیو کلپ کو سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کرکے سیاسی عمل سے دور رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ غلط چیزوں کو درست کرلیا جائے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبیبہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔
تاہم سابق جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔
تبصرے بند ہیں.