لاہور :سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے رہائی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ اب بہت آگے نکل چکی ہے ،آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ کارکنان کو کس نام سے بلاﺅں ۔
لاہور میں مسجد رحمتہ اللعالمین پر عرس کی تقریب چادر پوشی کیساتھ باقاعدہ آغا زکے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں تو جب جیل گیا تب بھی تحریک لبیک تھی اب باہر آیا ہوں تب بھی تحریک لبیک ہے ،کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا جو سابقہ لاحقے تحریک کیساتھ لگانے کی کوشش ہوئی وہ سب آپ نے ہٹوا دئیے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریب کا چادر پوشی سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا،سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی اور مجلس شوریٰ کے اراکین نے مزار پر رسم چادر پوشی میں شرکت کی ،عرس کی تقریبات میں مجلس شوریٰ کے رکن علامہ محمد شفیق امینی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد مرکز جامع مسجد رحمتہ اللعالمین میں موجودتھی.
واضح رہے عرس کی تقریبات اتوار تک جاری رہیں گی ۔
تبصرے بند ہیں.