ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ،متعدد گھر تباہ

81

تہران : ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بندر عباس کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایران میں آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس دبئی، قطر ، بحرین اور سعودی عرب میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے بند ہیں.