شعیب اختر ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے

236

اسلام آباد:شعیب اختر ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے ،پی ٹی وی انتظامیہ نے  بغیر نوٹس  استعفیٰ دینے پر شعیب اختر کو  دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

پی ٹی وی انتظامیہ نے شعیب اختر کو اچانک استعفیٰ دینے پر اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ہر جانہ اداکرنے کی ہدایت جاری کر دی ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفی کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرینگے۔

پی ٹی وی سپورٹس کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ  شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے،شعیب اختر کے  استعفی کیوجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہواجس کی وجہ سے شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس دیا گیاہے ۔

تبصرے بند ہیں.