دبئی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر سائمن ڈاؤول نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔
محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں سست روی سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 اوورز میں 79 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں 23 ویں نصف سنچری بنائی اور یوں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا۔
محمد رضوان بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو آغاز میں مشکلات کا شکار رہے اور بعد ازاں تیز رفتاری کیساتھ رنز بنائے مگر سائمن ڈاؤول کا ماننا ہے کہ ضروری نہیں ہر میچ میں ایسا ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اننگز کا اختتام اچھا ہوا لیکن کیا کسی بڑی ٹیم کے خلاف بھی ایسے ہی نتائج ملیں گے؟ اور یہ وہ سوال ہے جو ضرور پوچھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کیا محمد رضوان کسی بہترین باؤلنگ سائیڈ کے خلاف بھی ایسا کر سکیں گے؟ محمد رضوان آغاز میں 25 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا پائے تھے اور جب ایسا ہو تو پھر آپ کو تبدیلی لانا ہوتی ہے کیونکہ آپ بہت سی گیندیں ضائع کر چکے ہوتے ہیں جن کا مداوا ہر صورت ضروری ہوتا ہے تاکہ بڑا سکور بن سکے، وہ نمیبیا کے خلاف ایسا کرنے میں تو کامیاب ہو گئے مگر ہر بار ایسا ممکن نہیں ہوتا۔
تبصرے بند ہیں.