کابل: افغانستان پہ طالبان کے کنٹرول اور امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد سے افغان انٹیلی جنس کے متعدد سابقہ اہلکاروں نے شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے ایک سابق عہدیدار نے اس کی تصدیق کی ہے اور افغان فوج کے ایک سابق افسر نے داعش کی خراساں شاخ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق داعش میں شمولیت اختیار کرنے والا افغان فوج کا سابقہ افسر پکتیا کے صدر مقام گردیز میں واقع افغان فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو پہ ذمہ دار افسر تھا اور ایک ہفتے قبل ہی طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
افغانستان کی فوج کے سابقہ عہدیدار کے مطابق افغان انٹیلی جنس اور فوج کے ایسے کئی اہلکار ہیں جنہیں وہ جانتا ہے وہ اب داعش خراساں میں شامل ہو چکے ہیں۔
امریکی اخبار کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ فار سیکورٹی کے زیر انتظام جاسوسی ایجنسی کے سابق سربراہ رحمت الله نبيل کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے بعض سابقہ اہلکاروں کے لیے داعش تنظیم بہت پرکشش ہے کیونکہ ان کے خیال میں صرف وہی طالبان کی مخالف ہے اور انہیں اپنے اندر شامل بھی کرسکتی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق فی الحال شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے لیکن اس کی تصدیق اہم ذمہ دار افراد نے بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ داعش کی جانب سے متعدد حملوں کی ذمہ دار قبول کی گئی تھی۔ ان حملوں میں قندوز کا وہ دھماکہ بھی شامل ہے جس میں تقریباً 100 انسانی جانوں کو نقصان ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.