نیوزی لینڈ اور بھارت کو خطرہ ،افغانستان نے نمیبیا کو ہرادیا

93

 

ابوظہبی : آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز  رنز بنائے۔ نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 98 رنز بنا سکی۔

 

ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔ نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

 

نمیبیا کے ڈیوڈ ویسے 26 ، گرہارڈ اراموس 12 ، لوفٹی ایٹن 14 اور مائیکل لنگن 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 ، گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو پویلن کی راہ دکھائی۔

 

نمیبیا کو ہرانے کے بعد افغانستان نے اپنا رن ریٹ اور بہتر کرلیا ہے اور اگر اس نے اپنے آئندہ دو میچوں میں سے ایک بھی جیت لیا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ افغانستان کے دو میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔

 

خیال رہے کہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج انہوں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا۔

تبصرے بند ہیں.