اہم میچ ، نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

98

 

دبئی : ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

دبئی میں کھیلے جا رہے ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت  دی ۔

 

دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے اور شکست کی صورت میں اس ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان نے شکست دی ہے۔

 

آج ہی کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دی ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن کرلیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.