لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف دھواں دار بلے بازی کرنے والے آصف علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کے ’زخم پر مرہم‘ رکھ دیا جو جارح مزاج بلے باز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔
آصف علی نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مشکل مرحلے کے دوران 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر قومی ٹیم کو ناصرف ٹورنامنٹ کی تیسری جیت دلائی بلکہ سیمی فائنل میں رسائی بھی تقریباً یقینی بنا دی، انہوں نے صرف 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
View this post on Instagram
انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ری ممبر دی نیم‘ (آصف علی کا نام یاد رکھیں)۔ اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ بھی کیا جس میں سوال پوچھا کہ ’ انگلینڈ اور پاکستان کا مقابلہ فائنل میں؟؟؟‘
Remember the name @AasifAli2018
— Ben Stokes (@benstokes38) October 29, 2021
England vs Pakistan Final ???
— Ben Stokes (@benstokes38) October 29, 2021
لیکن بین سٹوکس نے یہ جملہ کیوں کہا؟ کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ اس کی کڑی 2016ءمیں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ، انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس اور این بشپ کیساتھ ملتی ہے۔
بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں 3 اپریل 2016ءکو کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ نے انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آخری اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی اور اس وقت کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے این بشپ نے یہ تاریخی جملہ ادا کیا تھا کہ ’کارلوس بریتھ ویٹ۔۔۔ ری ممبر دی نیم۔‘
یوں محسوس ہوتا ہے کہ آصف علی نے بالآخر کئی سال پرانے ان کے ’زخم پر مرہم‘ لگا دیا ہے اور اب ایک اوور میں 4 چھکے کھا کر میچ ہارنے والے وہ اکیلے باؤلر نہیں رہے ہیں۔ بین سٹوکس نے جب یہ ٹویٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آپ کو کارلوس بریتھ ویت کے چھکے یاد آ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی کارلوس بریتھ ویٹ کے 2016 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں اور آصف علی کے افغانستان کے خلاف لگائے گئے 4 چھکوں کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
تبصرے بند ہیں.