روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ 10 پیسے سستا

112

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آج امریکی کرنسی ایک روپیہ 10 پیسے سستی ہو گئی۔

 

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپیہ 10 پیسے کمی کے بعد 173 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوئی۔ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 30 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

 

دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 52 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔

 

دوسری طرف جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 164.02 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45955.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.36 فیصد کی بہتری دیکھی جبکہ 9 کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 423 شیئرز کا لین دین ہوا۔

تبصرے بند ہیں.