شین وارن کا پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

159

لاہور :ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سج چکا ،بڑے ایونٹ کے بڑے معرکوں کے حیران کن تنائج نے سب کو ہکا بکا کر کے رکھ دیا ہے ،ایسے میں آسٹریلین مایہ ناز سپنر شین وارن نے ورلڈکپ فائنل سے قبل ہی پاکستان کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا ۔

 

پاکستان نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے ہی سب سے بڑے معرکے میں بھارت کو شکست دیکر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی بھارت کیخلاف تاریخ بدل کر رکھ دی ،شاہینوں اس انداز سے بھارت کو شکست دیکر دوسری ٹیموں کو بتا دیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ،پاکستان کی زبردست بیٹنگ کیساتھ بائولنگ اور سب سے بڑھ کر فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شین وارن بھی چپ نہ رہے سکے ۔

پاکستان کی بہترین پرفارمنس دیکھنے کے بعد مایہ باز سپن بائولر شین وارن نے ٹیم پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح گرین شرٹس نے بھارت جیسی ٹیم کیخلاف پرفارمنس دی اگر ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہے تو ’’ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی‘‘ ٹیم پاکستان سے دورنہیں ۔

تبصرے بند ہیں.