پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، 554 نئے کیس رپورٹ

80

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 554 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 42 ہزار 126 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 312 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 264 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار چار سو بتیس، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 38، صوبہ پنجاب میں چار لاکھ 38 ہزار 271، اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 543، صوبہ بلوچستان میں 33 ہزار 138، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 412 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370 ہو گئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 868 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 534، خیبر پختونخوا 5 ہزار 693، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.