مستحق افراد کے لئے 67و یں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

127

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 67و یں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 10 اکتوبر 2021کو کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی۔ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

 

 

ڈینگی کے پھیلاؤ اور محکمہ صحت کی ڈینگی کے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے 67 ویں فری میڈیکل بیٹھک مورخہ 10 اکتوبر 2021 بروز اتوار کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ٹوکن / پرچی کے اوقات کار: صبح 10:45 سے 11:45 تک ہوں گے۔

 

ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی جبکہ ڈاکٹر سمیرا آصف بارا فری الڑاساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک کیمپ میں موجود ہوں گی۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.