حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ،بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ

125

اسلام آباد : حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ۔۔بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اطلاق اکتوبر کے مہینوں کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے تیس ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

 

نوٹیفکیشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.