بالی وڈ انڈسٹری ایک خاندان کی طرح، میڈیا مثبت پہلو اجاگر کرے

115

ممبئی : بھارتی اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ بالی وڈ دنیا کی بہترین فلم انڈسٹری ہے لیکن اس کی منفی باتوں کو پھیلایا جاتا ہے ۔

بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں اداکار شکتی کپور نے کہا کہ بالی وڈ میں لوگ نا صرف ایک دوسرے کے غم میں شامل ہوتے ہیں بلکہ سپورٹ بھی کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ اس کی منفی باتوں کو بڑھا چڑھا کردکھایا جاتا ہے اورپازیٹو باتوں کو نہیں دکھایا جاتا ہے ۔

پچاس سال سے بالی وڈ کا حصہ رہنے والے شکتی کپور کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور میں نے یہاں بہت سے نشیب وفراز دیکھے ہیں کئی لوگوں کو راتوں رات سٹار بنتے دیکھا  کئی شہرہ آفاق ستاروں کو دنوں میں غروب ہوتے دیکھا ہے ۔

سترسالہ سالہ شکتی کپور کا کہنا تھا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری کو بہترین انڈسٹری سمجھتا ہوں جس میں لوگ ایکدوسرے کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ کون کن حالات سے دوچار ہے ۔ یہاں پر لوگ ایک دوسرے سے باخبر ہوتے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بالی وڈ کے بارے میں صرف منفی خبروں کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ۔

شکتی کپور نے اپنی بیٹی شردھا کپور کے بارے سوال پر کہا کہ وہ میری گولڈن گرل ہے اور مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جیون ساتھی فیصلہ خود کرے گی اور جب شادی کا وقت آئے گا تو وہ خود اس کا انتخاب بھی کرلے گی ۔

شکتی کپور کا کہنا تھا کہ جب میں انڈسٹری میں آیا تھا تو میری کوئی شناخت نہیں تھی اور نہ کوئی مجھے جانتا تھا لیکن انڈسٹری نے مجھے ویلکم کیا ۔  فیروز خان اور سنجے دت نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور وہ میرے کام کو بہت پسند بھی کرتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے شکتی کا نام ہی سنیل دت نے دیا تھا حالانکہ میرا پیدائشی نام سنیل ہے ۔

یاد رہے کہ شکتی کپور پچھلے پانچ عشروں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں انہوں نے 1977  میں فلم ” کھیل کھلاڑی کا ” سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ شکتی کپور اب تک سینکڑوں فلموں میں مختلف کرداروں سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.