ممبئی : بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کی طرف سے بالی وڈ کو چھوڑنے کے دوسال بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ۔ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ فلم میں اہم کردار ادا کرکے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا تھا ۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی سپرہٹ مووی ” دنگل ” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چائلڈ سٹار زائرہ وسیم نے اچانک فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔ زائرہ وسیم کے پاس کئی فلموں کی آفرز بھی تھیں لیکن انہوں نے خاموشی سے گھر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ وسیم نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مذہبی بنیادوں پر کیا تھا ۔ تاہم اس بارے میں کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آسکی تھی ۔
اب تقریباً دو برس بعد زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ دریا کے اوپر بنے ایک پل پر کھڑی ہیں تاہم ان کا چہرہ اس تصویر میں نظر نہیں آرہا۔اس تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور کئی نے تو بہت مزے مزے کے کمنٹس بھی کئے ہیں ۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا یاد گار رول ادا کیا تھا ۔جس کو عوام نے بے حد پسند کیا تھا ۔
زائرہ وسیم نے سیکرٹ سٹار، سکائی از پنک، میں بھی مختلف کردار ادا کئے تھے ۔
زائرہ وسیم نے بالی وڈ چھوڑتے سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کیا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کوعز ت شہرت دولت سب کچھ ملا ہے لیکن وہ مذہب سے دور ہورہی ہیں ۔ اور یہ بات ان کی پریشانی کا باعث ہے ۔
دوسال بعد ان کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ بالی وڈ میں واپس آرہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.