اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن پر سوالات اُٹھا دئیے ،عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کو سکواڈ میں نظر ثانی کی ہدایت جاری کر دی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن پرنا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رامیرز راجہ کو سکواڈ میں نظرثانی کی ہدایت جا ری کر دی ،چیئرمین پی سی بی نےنیشنل ٹی 20کپ کاپہلامرحلہ مکمل ہونےتک کاوقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ورلڈ کپ سکواڈ میں 2 سے زائد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،اعظم خان،خوشدل شاہ،محمدنوازاورمحمدحسنین کی شمولیت خطرےمیں پڑگئی،کیونکہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے اعظم خان ،خوشدل شاہ او رصہیب مقصود کو تنقید کانشانہ بنا یا گیا تھا ۔
قومی ورلڈکپ اسکواڈمیں 10 اکتوبرتک تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،جس میں فخر زمان ،شرجیل خان ،شعیب ملک ،سرفرا ز احمد اور عثمان قادر کے نام زیر غور ہیں۔
تبصرے بند ہیں.