نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم بم دھمکی کے باوجود میچ کھیلنے کے لئے رضامند

268

لندن: پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ ادھورا چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دہرا معیار سامنے آگیا ۔ کیوی ٹیم بم دھماکے کی دھمکی کے باوجود انگلینڈ میں میچ کھیلنے کے لئے بضد ۔

دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کےدرمیان سیریزکا تیسراون ڈے شیڈول ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم ہوٹل میں موجود ہے جسے بم سےاڑانےکی دھمکی دی گئی۔

کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بم سےاڑانےکی دھمکیاں ملنےکےباوجود انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنےکیلئے بضد ہےحالانکہ بم سےاڑانےکی دھمکیوں کےبعد ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے۔

کرک انفو کے مطابق پولیس اورانسداد دہشت گردی ایجنسیوں کوسیکیورٹی کیلئےبلالیا گیا ہے، ممکن سمجھاجارہاہے کہ میچ منسوخ کردیا جائےگا لیکن وویمن کرکٹ ٹیم کی طرف سے میچ کھیلنے کی ضد کی جا رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.