پاکستان میں کورونا وائرس مزید 81 افراد کو نِگل گیا

105

لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو ، مہلک وائرس مزید 81 افراد کو نِگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 4.1 فیصد رہی جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو گئی ۔
گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 7.2 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 6.3 فیصد اور فیصل آباد میں 6.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 7.9 فیصد اور گوجرانوالہ میں 2.8 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 880 نئے کیسز رپورٹ جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 423,671 ہو گئی ۔

تبصرے بند ہیں.