ائر فرانس کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ، چین میں ہنگامی لینڈنگ

130

بیجنگ : ایئر فرانس کے طیارے نے چین میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ چینی شہر پیجنگ میں ائر فرانس کے طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایئر فرانس کے اے ایف 393 طیارے نے ہفتے کو علی الصبح بیجنگ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی، ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

چینی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ آج صبح بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوا، اور اس کے فوراً بعد طیارے کا عقبی حصہ دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد اس میں سے دھواں نکلنے لگا۔

اس واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ، تاہم طیارے میں موجود مسافروں کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارے کی چند سیٹیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ایئر فرانس نے تصدیق کی ہے کہ اس کی مسافر پرواز کے عملے نے ٹیک آف کے 14 منٹ بعد بیجنگ ہوائی اڈے پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے طیارے میں ایک تکنیکی مسئلے کی نشان دہی بھی کی ہے۔

تاحال واقعے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم ایئر فرانس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.