نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ منسوخ کیوں کیا ؟شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

135

لاہور :وزیر داخلہ شیخ رشید نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کیویزٹیم کا سکیورٹی کی بنا پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا بے بنیا دہے ،33 رکنی کیویز سکواڈ کو اعلیٰ درجے کی سکیورٹی دی گئی تھی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا 33رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے،نیوزی لینڈ ٹیم آج شام 6 بجے چارٹر طیارے سے روانہ ہو گی ،کیویز ٹیم کی روانگی سے قبل تمام ٹیم ممبران کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں ۔

کیوی کرکٹ ٹیم وطن واپس روانگی کیلئے ہوٹل سے 12 بجکر 55 منٹ پر نکلی تھی ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک بجکر 20 منٹ پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ،پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی ہوچکےہیں،انہوں نے کہا نیوزی لینڈ ٹیم کا سیکیورٹی کی بنا پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا بے بنیاد ہے،کیویز ٹیم کو پاکستان میں اعلیٰ درجے کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن ایک سازش کے تحت یہ دورہ منسوخ کروایا گیا ۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی لیکن انہوں نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی تھریٹ نہیں تھا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.