اداکارہ صبور علی کا انتہائی بولڈ لباس، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

493

کراچی: ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ صبور علی کو انتہائی بولڈ لباس زیب تن کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صبور علی نے یہ لباس اپنے ساتھی اداکاروں منال خان اور احسن محسن کی شادی پر پہنچا تھا۔ اس شادی کے موقع کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی معاشرے اور اسلام کی روایات کا خیال رکھنا چاہیے، صبور علی سنجیدہ شخصیت کی مالک ہیں، انھیں ایسے ملبوسات سے اجتناب کرنا چاہیے جس میں پردے کا اہتمام نہ ہو اور ان کا جسم نمایاں ہو۔

خیال رہے کہ اس شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے جڑی دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس خوشی کے موقع پر صبور علی نے نارنجی رنگ کا قمیض اور چوڑی دار پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ اس لباس کو اس طرح تیار گیا کہ اس کو پہننے کے بعد ادکارہ کی کمر بالکل ننگی ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ صبور علی کا شمار پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر لاکھوں پاکستانیوں کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

صبور علی کی چھوٹی بہن سجل علی بھی کمال کی اداکارہ ہے جن کی اپنے ساتھی اداکار احد رضا میر کیساتھ شادی ہوئی ہے۔

اداکارہ صبور علی کے کامیاب ڈراموں میں رانگ لگا، بے قصور، وصال، میرے خدا، گل وگلزار، تم ہو وجہ اور فطرت شامل ہیں۔

2016ء میں صبور علی رومانٹک کامیڈی فلم ایکٹر ان لا میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم میں آنجہانی انڈین اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ صبور علی نے حال ہی میں اداکار علی انصاری سے منگنی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.