راولپنڈی : یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان اور یورپی ممالک کےد رمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔
یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور غیرملکیوں خصوصاً یورپی شہریوں کے انخلا میں مدد دینے کا سراہا۔
تبصرے بند ہیں.