ممبئی : بھارتی اداکاراکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا چل بسیں ۔
بھارتی اداکار اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی ہے ۔ جس کے بعد بالی وڈ سٹار کے ساتھ دنیا بھر سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔
اکشے کمار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’وہ میرے وجود کا لازمی جزو تھیں، آج میں اپنے وجود میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری والدہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں۔‘
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021
بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی دعاؤں پر ان کا شکریہ بھی اداکیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق،اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔
تبصرے بند ہیں.