کراچی: شہباز شریف نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد جائیں گے اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو مہنگائی ختم کر دیں گے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم مارچ 2019 میں کراچی آئے تھے اور 162 ارب کے کراچی پیکج کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان نے آج تک اعلان کردہ رقم فراہم نہیں کی اور کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ دور سے پہلے کراچی میں بدامنی تھی اور کاروباری برادری کراچی کو چھوڑنا چاہتی تھی جبکہ ن لیگ نے کراچی سے بھتہ خوری کا خاتمہ کیا اور ہم نے کراچی سے بوری بندلاشوں کا خاتمہ کیا۔ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور عمران خان کہتے تھے ڈالر مہنگا ہو تو سمجھو وزیراعظم کرپٹ ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان کہتے تھے مہنگائی بڑھے تو سمجھو وزیراعظم کرپٹ ہے لیکن آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور وہ بنی گالا میں بیٹھ کر ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جبکہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور عمران خان روز اپنے گھر سے دفتر ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں
اپنے خطاب میں مزید شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد جائیں گے اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو مہنگائی ختم کر دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.