ناجائز حکومت اور اس کو لانے والوں کا مقابلہ کریں گے: فضل الرحمن

174

 

کراچی : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے نہ رکے ہیں نہ رکیں گے۔ نااہل اور ناجائز حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ حکومت اور اس کو لانے والوں کا مقابلہ کریں گے۔

 

کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  آج پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے۔ اس نااہل حکومت نے پاکستان کی سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے نیچے گرا دیا۔ ہمیں پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی کو اس ملک میں چلانا ہے۔ اگر ہم ایسی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں تو پارلیمنٹ جو حلف اٹھائے اس سے روگردانی کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حکومت اور اسے لانے والوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں،یہ جبر کے ذریعے مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ ہم نے آپس اور قوم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے ہم اس عہد پر پورا اتریں گے۔

تبصرے بند ہیں.