کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے ایکبار پھر اپنی محبت کا اظہار کردیا ۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا ’’میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ‘‘ہو۔
اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی قرار دیا ہے۔
ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ماہرہ خان نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان نے گزشتہ برس حسن شہر یار یاسین ( ایچ ایس وائے) کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران سلیم کریم کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کی دو برس قبل ترکی میں ایک شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم ماہرہ خان نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔
سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی معذور کرکٹ ٹیم کے بانی ہیں۔ کرکٹ کھیلنا انہیں بہت پسند ہے اس کے علاوہ وہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.