اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے مگر عمران خان کی حکومت 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخرسے رکھ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پرعوام کو جواب دیتی ہیں؟ یہ عمران خان کی حکومت ہی ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں مگر ہم معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج خصوصی تقریب میں قوم کو تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے آگاہ کریں گے جبکہ تحریک انصاف نے عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا خطاب عوامی مقامات پر براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.