بھارتی اداکارہ دیپیکا پوڈکون حاملہ ۔۔۔؟

158

ممبئی : بھارتی اداکارہ دیپیکا پوڈکون کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں ۔ اس حوالے سے رنوویرسنگھ یا دیپیکا پوڈکون کی طرف سے ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دیپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریب 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی  کچھ کورونا وائرس کے بعد کے حالات اور کچھ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں فیصلوں کی وجہ سے انہوں نے فلمی مصروفیات محدود کردی تھیں ۔

سوشل میڈیا پر بھارتی  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے دیپیکا کے حاملہ ہونے سے متعلق مداح کے سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کے نام سے مداحوں کے لیے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا اداکار رنویر سنگھ پاپا بن گئے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے پرینیتی نے لکھا کہ برائے مہربانی اس بات کی تصدیق رنویر سنگھ سے کی جائے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں حاملہ ہوکر زچگی کے دنوں میں فوٹوسیشن کرانا بھی ایک ٹرینڈ بن چکا ہے لیکن ابھی تک دیپیکا پوڈکون اور رنویر سنگھ کے طرف سے ماما پاپا بننے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.